مظفرآباد:
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخارگیلانی نے فسادی جتھے کےعوام کو یرغمال بنانے کے گھناؤنےعمل کو مسترد کر دیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں اور نازیبا زبان کے استعمال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے باغ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں امن خراب کرنے والے فسادی جتھے کوعوامی مشکلات کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، راولا کوٹ کے اسکولوں، اسپتالوں اور سڑکوں کی بندش کس نے کی؟ کیا مذاکرات یہ ہوتے ہیں کہ میری بات نہ مانی گئی تو ریاست کو بند کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کوئی مطالبہ بچوں کی تعلیم اور عوام کےعلاج سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا، آزاد کشمیر اسمبلی کے 7 حلقوں کے الیکشن نہیں ہوئے ان کی نمائندگی اسمبلی میں کس کی وجہ سے نہیں ہے؟