کراچی، ایڈمن سوسائٹی عمارت حادثہ، ملبے سے مزید ایک لاش برآمد، تعداد 16 ہوگئی

چھیپا ذرائع نے کہا کہ سولویں (16) لاش کی شناخت عرفان ولد ترین گل کے نام سے کر لی گئی ہے


اسٹاف رپورٹر November 29, 2026

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی چھ منزلہ عمارت کے ملبے سے سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک لاشیں نکال لی گئی، جس کے بعد افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

چھیپازرائع نے کہا کہ سولویں (16) لاش کی شناخت عرفان ولد ترین گل کے نام سے کر لی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ تاہم ریسکیو اہلکار مزید لاپتہ افراد کو ملبے سے نکالنے میں مصروف ہیں ،منوں ملبے تلے دبے مزید تین لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں چھ منزلہ رہائشی عمارت اچانک منہدم ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں نے کئی روز سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، جس کے دوران وقفے وقفے سے ملبے سے لاشیں نکالی جاتی رہی ہیں۔