کوئٹہ: جماعت اسلامی کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ

مولانا ہدایت الرحمان کو محکمہ فشریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک November 29, 2026

جماعت اسلامی بلوچستان  نے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی نے بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب  گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی،  حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کو محکمہ فشریز کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔