کراچی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا کا نئے صوبے کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ گیا

پیپلز پارٹی کو موت دکھا کر بخار دیا جائے گا


ویب ڈیسک November 29, 2026
فوٹو فائل

کراچی:

سندھ میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث اس وقت نئی شدت اختیار کرگئی جب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرا کے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کی ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں انہوں نے صوبے کی تقسیم کے بجائے آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے معاملے پر سیاسی پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

ارشد وہرا نے انٹرویو میں کہا کہ سندھ میں نئے صوبے قائم نہیں ہونے جارہے بلکہ پیپلز پارٹی کو آرٹیکل 140 اے پر آمادہ کرلیا جائے گا۔

ان کے بقول پیپلز پارٹی کو موت دکھا کر بخار دیا جائے گا جس کے نتیجے میں اس کی سیاسی سلطنت برقرار رہے گی جبکہ عوام بدستور ان کے زیراثر رہیں گے۔

ان کے انٹرویو کے یہ جملے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں اور سندھ میں انتظامی اختیارات، صوبوں کی تشکیل اور بلدیاتی نظام سے متعلق بحث ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔