عوام صوبائی اور وفاقی حکومتوں سےمایوس ہوچکے ہیں فاروق ستار

عوام ملک کے سیاسی نظام اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی چاہتےہیں، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 15, 2014
ملک کے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کا مطلب متوسط طبقے کی حکومت ہے، فاروق ستار فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ موجودہ حکومتیں مراعات یافتہ طبقات کی نمائندہ ہیں جس کی وجہ سے عوام صوبائی اوروفاقی حکومتوں سےمایوس ہوچکے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مراعات یافتہ طبقہ حکمران ہے جس کی وجہ سے ملک کی اکثریت کی حالت میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں ہورہی۔ عوام سیاسی نظام اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں، ملک کی خوشحالی کے لئے عام طبقے کو آگے لانا ہوگا، ملک میں تبدیلی اسی صورت آئے گی جب ملک میں مراعات یافتہ طبقے کے بجائے غریب اور متوسط طبقے کو برسراقتدار لایاجائے ، جس کےلئے ہمیں انہیں منتخب ایوانوں میں پہچنانا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاسی عمل میں عوام کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستان کے عوام کو بااختیار اور انہیں سیاسی عمل کا حصہ بنانے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ نے قوم سازی کا عمل شروع کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے لئے کراچی سے گلگت بلتستان تک رکنیت سازی ہو رہی ہے جو پاکستانی قوم کی تشکیل کی مہم ہے اس لئے کسان، مزدور اور خواتین بھی رکنیت سازی میں شامل ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں