پیپلزپارٹی اچھے اقدام پر حکومت کی حمایت کرے عمران خان

22 ویں آئینی ترمیم سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے ساتھ مستحکم جمہوریت کیلئےبھی سنگ میل ثابت ہوگی،عمران خان


ویب ڈیسک March 01, 2015
عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دوران گفتگو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ سیاستدانوں کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے لہذا 22 ویں آئینی ترمیم نہ صرف سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مستحکم جمہوریت کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چاہئے کہ وہ اچھے اقدامات پر حکومت کی حمایت کرے۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور اس کے استحکام کے لئے کوشاں بھی ہے۔

دوسری جانب دونوں جماعتوں کے درمیان یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ فون کس نے کس کو کیا اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے عمران خان کو ٹیلی فون سابق صدر آصف زرداری نے کیا جب کہ پیپلزپارٹی کے اعلامئے کے مطابق شریک چیرمین آصف زرداری کو فون تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کیا۔

 

مقبول خبریں