ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اظہر علی

صرف چیمپئنز ٹرافی کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ایک اچھی پاکستانی ٹیم بنانا چاہتے ہیں، ون ڈے کپتان


ویب ڈیسک May 25, 2015
ون ڈے سیریز کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، اظہر علی- فوٹو: فائل

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت ہے لہذا زمبابوے کے خلاف تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے جب کہ ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

لاہور میں پاکستان اور زمبابوے ون ڈے سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت ہے لہذا زمبابوے کے خلاف تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہم صرف چیمپئنز ٹرافی کے لئے نہیں بلکہ مستقبل کے لئے ایک اچھی پاکستانی ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شہریوں کی بھرپور شرکت سے بہت خوشی ہوئی اور امید ہے کہ شائقین کرکٹ ون ڈے سیریزسے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان میں پہلے آل راونڈرز کی کمی تھی تاہم اب اچھا کمبی نیشن بنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز کو یادگار بنانا چاہتا ہوں اور مجھ سمیت کئی لڑکے اپنے ملک میں پہلی بارانٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔

اس موقع پر زمبابوبے ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک بہت اچھا وقت گزرا ہم سیریز کو انجوائے کررہے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے باوجود مایوس نہیں تاہم غلطیوں سے سیکھ کر ون ڈے میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں