بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا راجیو گاندھی ایوارڈ کی حتمی فہرست میں شامل

ایوارڈ کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ، اسکوائش کی کھلاڑی دپیکا پالیکل سمیت دیگر بھی شامل تھے۔


ویب ڈیسک August 11, 2015
ثانیہ مرزا پہلی خاتون ٹینس اسٹار ہیں جسے اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ فوٹو فائل

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کی 17 افراد کی حتمی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں شاندار پرفارمنس پر بھارتی وزارت کھیل نے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے نام سلیکشن کمیٹی کو بھیجا تھا جس نے ثانیہ مرزا کا نام راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا جس کے بعد وہ پہلی خاتون ٹینس اسٹار بن گئی ہیں جسے اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ثانیہ مرزا کے مدمقابل راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کے لئے بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ، اسکوائش کی کھلاڑی دپیکا پالیکل سمیت دیگر شامل تھے لیکن ایوارڈ کے لیے ثانیہ مرزا کے نام کا انتخاب کیا گیا جب کہ انہیں یہ ایوارڈ بھارت کے کھیلوں کے قومی دن 29 اگست کو دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ ومبلڈن اوپن ٹینس میں ورلڈ اسٹار ساتھی مارٹینا ہنگز کےہمراہ ویمنزڈبل ایونٹ جیتا تھا۔

مقبول خبریں