وفاقی حکومت کا26 سے 29 اکتوبر تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید سے ایک روزقبل یعنی چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔


ویب ڈیسک October 19, 2012
وفاقی حکومت نے 26سے29اکتوبرتک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: اے پی پی فائل

TORONTO: وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق26 سے 29 تک اکتوبر تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔

وفاقی حکومت نے 26اکتوبربروز جمعہ سے 29اکتوبر برز پیرتک عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے کہ ذی الحج کا چاند 17اکتوبرکونظرآگیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 27اکتوبرکو منائی جائے گی۔وفاقی حکومت نے عید سے ایک روزقبل یعنی چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔