پاکستان کی محبت پر10 بیٹے بھی قربان کرسکتی ہوں رضیہ بی بی

مسلمانوں اقلیتوں پر تشدد ہو رہا ہے، بھارت نہیں جاؤں گی، فیصلے سے انصار برنی کو آگاہ کر دیا


INP November 10, 2015
بھارت میں قید پاکستانی لڑکے کی والدہ نے بھارتی وزیر خارجہ کی ویزے کی دعوت مسترد کر دی فوٹو : فائل

بھارت میں قید پاکستانی لڑکے رمضان کی والدہ نے بھارتی وزیرخارجہ کی ویزے کی دعوت مسترد کر دی۔

گزشتہ روز رمضان کی والدہ رضیہ بی بی نے کہا کہ مسلمانوں اقلیتوں پر تشدد ہو رہا ہے، پرتشدد واقعات کے باعث بھارت نہیں جاؤں گی۔ پاکستان کی محبت پردس بیٹے بھی قربان کرسکتی ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے رمضان کی والدہ کے لیے ویزا بھیجنے کی پیشکش کی تھی۔ پاکستانی شہری رمضان گزشتہ10 سال سے بھارت میں قید ہے۔ رضیہ بی بی نے بھارت نہ جانے کے فیصلے سے انصار برنی کو آگاہ کردیا۔

مقبول خبریں