خسارہ پورا کرنے کیلیے اقدام ڈسکوز کو بجلی 2 فیصد مہنگی کرنیکی اجازت

حیران کن طور پر بلوچستان کی کمپنی کیسکو نے اپنے خسارے میں ایک فیصد کمی کی ہے، نیپرا


INP November 16, 2015
حیران کن طور پر بلوچستان کی کمپنی کیسکو نے اپنے خسارے میں ایک فیصد کمی کی ہے، نیپرا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے پاورڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو بجلی کے نرخوں میں خسارے کی مد میں2 فیصد اضافے کی اجازت دیدی، یہ اضافہ لائن لاسزکی مد میں صارفین سے وصول کیاجائے گا، سکھرکی تقسیم کارکمپنی کوسب سے زیادہ 10 فیصد اضافے کی اجازت دیدی گئی۔

نیپرانے تقسیم کارکمپنیوں کے خسارے کی حد ان کمپنیوں کی طرف سے امن و امان کی خراب صورتحال کی شکایت پربڑھائی ہے لیکن حیران کن طورپرخانہ جنگی کا شکار بلوچستان کی کمپنی کیسکو نے اپنے خسارے میں ایک فیصد کمی کی ہے۔ نیپراکی دستاویزات کے مطابق ملک کی 11 تقسیم کارکمپنیوں میں سے صرف آئیسکو اور گیسکو، میپکواورفیسکو نے خسارے کی سابق حد برقرار رکھی ہے جوبالترتیب 9.44 اور9.98 اور 15 فیصد ہے جب کہ لیسکو کے نقصانات 9 فیصد سے11 فیصد، پیسکو کے 20 سے 26 فیصد، حیسکو کے 15 سے 20 فیصد اور ٹیسکو کے 18 فیصد سے 22 فیصد ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں