امجد صابری کے چہلم میں تخریب کاری کا خدشہ سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

امجد صابری کوقتل کرنے والے گروہ کا تعین ہوچکا ہے ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک July 28, 2016
امجد صابری کوقتل کرنے والے گروہ کا تعین ہوچکا ہے ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے، آئی جی سندھ : فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ امجد فرید صابری کے چہلم کے موقع پر ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور سرچنگ اور مشتبہ افراد پر نظر رکھی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسپیکٹر جنرل سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امجد فرید صابری کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور رسم چہلم میں شریک ہونے والے تمام افراد کی شناخت کے علاوہ چیکنگ اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے پورے علاقے کی سرچنگ بھی کی جائےجب کہ اس موقع پر ٹریفک کے متبادل راستوں سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت، سی ٹی ڈی کا 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ امجد فرید صابری قتل کیس میں بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں اور مقتول کو قتل کرنے والے گروہ کے تعین کے بعد اب ملزمان کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں آئندہ چند روز میں امجد صابری کے قاتل قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امجد صابری قتل کیس؛ باضابطہ طور پرکوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، کراچی پولیس چیف

واضح رہےکہ امجد فرید صابری کو کراچی کے گنجان اورمصروف ترین علاقے لیاقت آباد میں اس وقت اپنے ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا تھا جب کو رمضان المبارک کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہورہے تھے۔