عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں رانا ثنااللہ

2018 کے انتخابات میں عمران خان کی انتشار اور الزامات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی، وزیر قابنون پنجاب


ویب ڈیسک August 14, 2016
2018 کے انتخابات میں عمران خان کی انتشار اور الزامات کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گی، رانا ثنااللہ : فوٹو : فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں دونوں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان دنیا کے 2 ایسے سیاست دان ہیں جنہوں نے تماشے لگارکھے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے عمران خان ہیں اور دونوں ہی اپنے اپنے ممالک میں حکومت کے دن گنتے رہتے ہیں۔ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کی انتشار اور دشنام طرازی کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف ایک جانب عدالتوں سے رجوع کرنے کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب سڑکوں پر تماشے کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں صوبائی حکومت عدالت کے فیصلے کو قبول کرے گی۔

پنجاب میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور ان کی بازیابی کے حوالے سے تمام تفصیلات میڈیا کو بتائی ہیں گھر سے غائب ہونے والے زیادہ تر بچے گھریلو مسائل کا شکار ہوتے ہیں یا پھر گھر والوں کی سختی سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ جاتے ہیں۔

 

مقبول خبریں