اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

ملزم کا صحت جرم سے انکار، عدالت کا استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہان پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک November 08, 2016
ملزم کا صحت جرم سے انکار، عدالت کا استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہان پیش کرنے کا حکم، فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پروین رحمان قتل کیس کے مرکزی ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم رحیم سواتی پر اقدام قتل، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں استغاثہ کی جانب سے ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے گئے جس کی بنیاد پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزم کے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں کراچی کے علاقے بنارس میں اس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں گھر جارہی تھیں جب کہ پولیس نے قتل کیس میں ملزم رحیم سواتی کو رواں سال مئی میں گرفتار کیا۔

مقبول خبریں