کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس،پی پی اورایم کیوایم کے تحفظات

ویب ڈیسک  جمعرات 20 دسمبر 2012
 الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں سے  ایک ہفتے میں حلقہ بندیوں پر تحریری تجاویز طلب کر لیں۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں سے ایک ہفتے میں حلقہ بندیوں پر تحریری تجاویز طلب کر لیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: کراچی میں نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور  پیپلز پارٹی نے صرف کراچی میں حلقہ بندیوں کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کراچی میں حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کیا اور کہا صرف کراچی میں حلقہ بندیاں آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں کے مسئلے کا ایسا حل نکالا جائے کہ شہر کے حالات خراب نہ ہوں جبکہ مسلم لیگ(ن) ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی، ایم کیو ایم کے تحریری اعتراضات داخل کرانے پر الیکشن کمیشن نے دیگر جماعتوں سے بھی ایک ہفتے میں حلقہ بندیوں پر تحریری تجاویز طلب کر لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔