پولیس نے چارسدہ حملے کا بروقت جواب دے کر جواں مردی کا ثبوت دیا آرمی چیف

پولیس نے دہشت گردوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے بچایا جو قابل فخر اور لائق تحسین ہے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک February 21, 2017
پولیس نے دہشت گردوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے بچایا جو قابل فخر اور لائق تحسین ہے، سربراہ پاک فوج : فوٹو : فائل

KARACHI: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چارسدہ میں دہشت گردوں کو بروقت جواب دے کر جواں مردی کا ثبوت دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے کی بروقت جوابی کارروائی نے کئی قیمتی جانیں بچائیں، پولیس اہلکاروں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے بچایا جو قابل فخراورلائق تحسین ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چارسدہ کی عدالت پر دہشتگردوں کے حملہ

سربراہ پاک فوج نے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور شہدا کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔