چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

دوسرا مرحلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔


APP April 24, 2017
پنجاب اور سندھ کے 21،21، بلوچستان17، خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر وگلگت بلتستان شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ منگل کو شروع ہوگا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔

چھٹی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ملک بھرکے 88 اضلاع میں خانہ و مردم شماری کا کام کیا جائے گا، اس میں پنجاب وسندھ کے 21 ،21 بلوچستان کے 17 خیبر پختونخوا کے 12 جبکہ فاٹا کے 6 اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے 5، 5 اضلاع شامل ہیں۔ اس مرحلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مردم شماری کی جائے گی۔

مقبول خبریں