لاہور:
چوکی سگیاں پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے 15 کی کال پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رشتے میں لڑکی کا تایا زاد بھائی لگتا ہے، والدین کی وفات کے بعد لڑکی اسی کے گھر رہ رہی تھی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تین ماہ سے معصوم کم عمر لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ سگیاں پولیس نے اطلاع ملنے پر 50 سالہ ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بروقت کاروائی اور ملزم کی گرفتاری پر انچارج چوکی سگیاں رضوان سلہری اور ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین و بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔