کامران کے والد کے پاس ٹیم دوبارہ جائیگیآئی جی اسلام آباد

فارنسک رپورٹ ملنے پرہی موت کے اسباب کاپتہ چلے گا،شہادتیں محفوظ ہیں


Numainda Express January 29, 2013
34افرادکے بیان قلمبند کیے گئے، کسی کو بیان دینے سے نہیں روکا فوٹو: فائل

QUETTA: آئی جی پولیس اسلام آباد بنیامین نے کہاہے کہ کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ آنے پرہی نیب کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی موت کے حقیقی اسباب کا پتہ چلے گا۔

اس کیس میں 34 افرادکے بیانات قلمبندکیے گئے۔وہ پیرکوتھانہ شالیمار کے ماڈرن رپورٹنگ سینٹرکے افتتاح کے بعدصحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔



انھوں نے کہاکہ کامران فیصل کی ہلاکت کی ہرپہلوسے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے کامران فیصل کے والدین سے بھی میاں چنوںمیں رابطہ کیا ہم ان کے پاس دوبارہ ٹیم بھیج رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کامران فیصل کے پوسٹ مارٹم کی فارنسک رپورٹ تاحال نہیں ملی۔ایک سوال کے جواب میں انھوںنے کہاکہ کامران فیصل کے کمرے سے ملنے والی تمام شہادتوں کومحفوظ کرلیاگیاہے۔