سی این جی تمام ترجیحات سے خارج گیس لوڈ مینجمنٹ پلان منظور

گھریلوصارفین پہلی،بجلی دوسری،صنعتیں تیسری،سیمنٹ کے شعبے کوچوتھی ترجیح دی گئی،ایل این جی درآمدکی سمری موخر


Numainda Express January 30, 2013
گھریلوصارفین پہلی،بجلی دوسری،صنعتیں تیسری،سیمنٹ کے شعبے کوچوتھی ترجیح دی گئی،ایل این جی درآمدکی سمری موخر فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سردیوں اورآئندہ گرمیوں کیلیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی ہے،جس میں سی این جی سیکٹر کو تمام ترجیحات سے خارج کر دیاگیاہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں ہواجس میںگیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت پہلی ترجیح گھریلوصارفین،دوسری پاور جنریشن،تیسری صنعتیںاورچوتھی ترجیح سیمنٹ کے شعبے کو دی گئی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سی این جی کو پانچویں اورآ خری ترجیح پر رکھاگیاہے،اس سے پہلے سی این جی شعبے کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھاجسے اب پانچویں نمبر پر کردیا گیا ہے اورسی این جی کے شعبے کی تمام ترجیحات ختم کردی گئی ہیں۔

12

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایل این جی کی درآمد کی سمری مؤخرکردی،کمیٹی نے مارجنل گیس فیلڈ پرائسنگ مارمولاکی بھی منظوری دیدی،جس کے تحت نئی دریافت شدہ گیس کواضافی قیمت دی جاسکے گی۔ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بجلی کے شعبے کومزیدگیس مہیاکرنیکی درخواست کومنظورکرلیا گیا۔