کیپٹن رآغا ندیم وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات مقرر

صحافیوں کوتمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی اورانکی فلاح وبہبودکیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کیپٹن (ر)آغا ندیم


صحافیوں کوتمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی اورانکی فلاح وبہبودکیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کیپٹن (ر)آغا ندیم فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گروپ گریڈ 22 کے ایڈیشنل سیکریٹری صنعت کیپٹن (ر) آغا ندیم کو سیکریٹریٹ گروپ میں شامل کرکے وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیاہے۔

اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بدھ کوباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ آغا ندیم نے چوہدری رشیداحمدکی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے جنھوں نے حال ہی میں چیئرمین پیمراکی ذمے داری سنبھالی ہے۔علاوہ ازیں پولیس گروپ گریڈ20 کے اوایس ڈی غلام سرورجمالی کی خدمات سندھ حکومت کے سپردکردی گئی ہیں۔آغا ندیم کوگزشتہ ماہ ہی گریڈ22 میں ترقی دی گئی،وہ انتظامی امورکے ماہر اوراچھی شہرت کے حامل افسر ہیں ۔

وہ گزشتہ دوسال سے نائب وزیراعظم اوروزیرصنعت چوہدری پرویزالٰہی کیساتھ بطورایڈیشنل سیکریٹری ذمے داریاںانجام دے رہے تھے، وہ اس سے قبل پنجاب میںپرویزالٰہی کے دوروزارت اعلیٰ میں بھی کئی محکموںکے صوبائی سیکریٹری رہے اورگجرات میں ڈی سی اوکے بھی فرائض انجام دیے،صدرکے سیکریٹری ملک آصف حیات کوفیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین بنائے جانے کے بعد صدرکے سیکریٹری کیلیے جن 3 افسران پر مشتمل پینل بھجوایا گیا تھا اس میں بھی آغا ندیم کا نام شامل تھا۔

علاوہ ازیںپولیس گروپ گریڈ 20کے اوایس ڈی غلام سرورجمالی کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں ۔اے پی پی کے مطابق سیکرiٹریٹ گروپ کے گریڈ22کے افسرشاہدرشیدنے سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرiٹری کاچارج سنبھال لیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات آغا ندیم نے''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں کہاکہ اطلاعات تک رسائی کے قانون پرعملدرآمد کرایا جائیگا،میڈیاکی آزادی پرکوئی قدغن نہیںلگائی جائیگی ہم آزادمیڈیا پریقین رکھتے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ پاکستان میں میڈیا بہت آزادی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے،صحافیوں کوتمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی اورانکی فلاح وبہبودکیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔