ن لیگ صوبہ بنانا نہیں چاہتی عوام جھانسے میں نہ آئیں گیلانی

شہبازکنجیاں پاس ہونے کی بات کرتے ہیں،جیب کٹ جائے توحکومت کوئی اور بنا جاتا ہے.


Numainda Express February 06, 2013
مجھے عدلیہ سے انصاف ملنے کی امید ہے کیونکہ اب حالات مختلف ہیں، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام مسلم لیگ (ن) کے جھانسے میں نہ آئیں یہ صوبہ نہیں بنانا چاہتی، نئے صوبے کا دارالحکومت بہاولپور ہوگا' الیکشن کمیشن کومضبوط بنانے کے لیے کارروائی ڈھونگ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ نگران حکومت قائم کرنیکی کنجیاں میرے پاس ہیں میں کہتا ہوں چابیاں تو ہمیشہ سیاستدانوں کی جیبوں میں رہیں مگر جیب کٹ جاتی ہے اور حکومت کوئی اوربنا جاتا ہے۔ انھیں چاہیے کہ وہ مل کر بات کریں ورنہ چابیاں ان کی جیپوں میں رہ جائیں گی۔الگ صوبہ پی پی کے منشورکا حصہ ہے، وہ آج بہاول پور کل ہزارہ کی پھرکوئی اورصوبے کی بات کرے گی جوجماعت ہمارے وسائل کا اصل حصہ دینے کوتیارنہیں ہے وہ الگ صوبہ کیا دے گی۔

3

انھوں نے کہا مجھے عدلیہ سے انصاف ملنے کی امید ہے کیونکہ اب حالات مختلف ہیں۔ اپوزیشن کے مطالبات غیر سنجیدہ ہیں۔ عمران خان تو کہتے ہیں کہ صدر نہیں ہونا چاہیے بھلا ان کی یہ ڈیمانڈ کیسے پوری کی جائے۔ کشمیری ہمارے بھائی ہیں ۔ پی پی ان کے خون سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ انھوں نے کہا میں محمد علی درانی کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا۔