وزیراعظم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس، چوہدری نثار بھی پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2017
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غورکیاجا رہا ہے، ذرائع۔  فوٹو: فائل

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غورکیاجا رہا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں  پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری مشاورتی اجلاس میں اہم وفاقی وزرا سمیت سیاسی اور قانونی مشیر شریک ہیں جب کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غورکیاجا رہا ہے جب کہ وزیراعظم پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزرا اور قریبی رفقا کے ساتھ سنیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔