وینا ملک نے’’ڈرٹی پکچرٹو‘‘ کے لئے انتہائی قابل اعتراض مناظر فلمبند کرائے

ویب ڈیسک  پير 11 فروری 2013
وینا ملک  نے  فلم ڈرٹی پکچر کی پہلی کڑی کی  ہیروئن ودیا بالن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، فوٹو:پبلسٹی

وینا ملک نے فلم ڈرٹی پکچر کی پہلی کڑی کی ہیروئن ودیا بالن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، فوٹو:پبلسٹی

ممبئ: اداکارہ وینا ملک نے  بالی ووڈ کی نئی فلم’’ڈرٹی پکچر ٹو‘‘ کے لئے انتہائی قابل اعتراض مناظرفلمبند کرائے ہیں۔

انٹرنیٹ پر جاری  ہونے والی ویڈیو کلپ  میں  وینا ملک  نے  فلم ڈرٹی پکچر کے پہلے پارٹ کی ہیروئن ودیا بالن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،  ڈرٹی پکچرٹو میں ادکارہ وینا ملک کے  ساتھ فلم کے پروڈیوسر کا بیٹا اکشے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، فلم کے لئے شوٹ کی گئی بولڈ کلپ میں  وینا ملک نےمصنوعی بارش کے دوران نیم برہنہ حالت میں اداکار اکشے کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض مناظرفلمبند کرائے ہیں۔

سوشل میڈیا پرویناملک کی  انتہائی بولڈ مناظر پر مبنی نئی کلپس نے  ہلچل مچادی ہے جس میں  وہ  اخلاقیات کی تمام حدیں پارکرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔