امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

پولیس کی کارروائی کے دوران حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی حکام


ویب ڈیسک September 11, 2017
پولیس نے ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر پلانو میں گھر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گھر میں تقریب جاری تھی کہ ایک شخص آیا اور اس نے گھر میں موجود افراد پر خودکار اسلحے سے گولیاں برسانی شروع کردیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو فون کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

مقامی حکام نے بتایا کہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو حملہ آور گھر کے اندر موجود تھا، جو پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔