- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
بھارتی گرو گرمیت سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکار گرفتار
نئی دلی: گزشہ ماہ دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20 سال کی سزا پانے والے متنازع بھارتی گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: گرو گرمیت سنگھ کو خواتین کے ساتھ زیادتی پر 20 سال قید
پولیس حکام نے صرف اتنا بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے جب کہ ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے گرمیت سنگھ کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار گرمیت سنگھ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس کے پیروکار بن چکے تھے اور جنسی زیادتی سے متعلق کیس میں گرو گرمیت رام سنگھ کو یہی اہلکار عدالت تک لے کر آئے تھے۔
یاد رہے کہ بھارت کے متنازع گرو کی گرفتاری اور عدالت کی جانب سے سزا کے بعد ریاست ہریانہ کے علاقے پنچکلا میں بڑے پیمانے پر فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے جب کہ مظاہرین نے سرکاری املاک کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی پیشوا کی گرفتاری پرہنگامے پھوٹ پڑے
واضح رہے کہ گرو گرمیت سنگھ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں کے قریب پیروکار ہیں جب کہ انہیں گزشتہ ماہ عدالت نے دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔