دونوں ہاتھوں سے معذور رمشا کو میڈیکل بورڈ نے 23 فروری کو لاہور بلا لیا

اگر رمشہ کے لئے بیرون ملک سے مصنوعی ہاتھ منگوانا پڑے تو پنجاب حکومت اس کے اخراجات برداشت کرے گی۔


ویب ڈیسک February 21, 2013
23 فروری کو رمشا کے ابتد ائی میڈ یکل ٹیسٹ ہوں گے۔ میڈیکل بورڈ فوٹو: ایکسپریس نیوز

دو نو ں ہاتھو ں سے معذ ور فیصل آبا د کی رمشا کو میڈ یکل بو رڈ نے 23فرور ی کو لا ہو ر بلا لیا جہاں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد رپورٹ سیکریٹری ہیلتھ کو بھجوائی جائے گی۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کے نو ٹس پر رمشا کے علا ج کےلئے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر فیصل مسعود کی نگرانی میں میو اسپتال میں 3 رکنی بورڈ نے رمشا کو لا ہور بلا لیا ہے اور 23 فروری صبح ساڑھے نو بجے رمشا کے ابتد ائی میڈ یکل ٹیسٹ ہوں گے، میڈیکل بورڈ کے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد اگر رمشہ کے لئے بیرون ملک سے مصنوعی ہاتھ منگوانا پڑے توپنجاب حکومت اس کے اخراجات برداشت کرے گی۔


واضح رہے کہ 16 سال کی رمشہ کے دونوں ہاتھ دو سال قبل کرنٹ لگنےسے ضائع ہوگئے تھے،ایکسپریس نیوز پر خبرنشرہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے رمشہ کے علاج کی ہدایت کی تھی۔

مقبول خبریں