سنی لیون نے پورا چہرہ تبدیل کرانے کے لیے سرجری کروالی

ویب ڈیسک  بدھ 20 ستمبر 2017
سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی،فوٹوفائل

سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون واپس اپنی اصلی صورت میں آجائیں گی،فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نےحال ہی میں اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کاسمٹک سرجری نظرآرہی ہے۔

فیشن اورشوبز کی دنیا میں کاسمیٹک سرجری کااستعمال لازم و ملزوم ہوگیا ہے اب ہراداکارہ اپنے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتی نظرآتی ہے، بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عائشہ تاکیا سے لے کر راکھی ساونت تک تمام اداکاراؤں نےاپنے حسن میں مزید اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا ہےاوراب بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون نے ٹویٹرپراپنی تصاویرجاری کی ہیں جن میں وہ پروستھیٹک میک اپ چہرے پر سجائے نظرآرہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شوٹنگ نہ ہو تو سنی لیون کیا کام کرنا پسند کرتی ہیں؟

پروستھیٹک میک اپ دراصل کاسمیٹک سرجری کی ایک قسم ہے جس میں جسم کے مصنوعی اعضا کوچہرے اورجسم پرسرجری کے ذریعے لگایا جا تا ہے جس سے انسان کی ظاہری شکل وصورت عارضی طورپر تبدیل ہوجاتی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے پروستھیٹک سرجری کا عمل اپنی نئی فلم کے لیے اپنایا ہے جس میں وہ بالکل نئے اورمختلف روپ میں نظرآئیں گی۔

https://twitter.com/SunnyLeone/status/909807783050076161

سنی لیون نے ٹوئٹر پردوتصاویر جاری کی ہیں او ساتھ میں لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کے لیے پروستھیٹک کاعمل کروایا ہے مجھے یقین ہے آپ نے مجھے اس سے پہلے کبھی اس روپ میں نہیں دیکھا ہوگا۔

سنی لیون نے یہ انداز کس فلم کے لیے اپنایا ہے اس کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آسکی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں ملا جلا ردعمل موصول ہورہا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ سنی آپ ویسے ہی بہت خوبصورت ہیں مجھے آپ کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یتیم بچی نے سنی لیون کی زندگی بدل دی

جب کہ ایک اور صارف نے انہیں بھوت قراردیتے ہوئے لکھا کہ آپ راگنی ایم ایم ایس کی نئی فلم میں بھوت کردارنبھا رہی ہیں؟ایک اورصارف نے انہیں مصر کی حنوط شدہ لاش (ممی) قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سرجری کا یہ عمل عارضی ہے فلم کے اختتام کے بعد سنی لیون اپنی اصلی صورت میں واپس آجائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔