گراؤنڈ میں ڈانٹ اکیلے میں معافی سرفراز احمد نے اہم راز کھول دیا

میرا مزاج ایسا ہے کہ میچ کے دوران بڑا پُرجوش اور مگن رہتا ہوں، سرفراز احمد


Sports Reporter September 24, 2017
فوٹو: فائل

سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کا راز کھول دیا، انھوں نے کہا کہ میرا مزاج ایسا ہے کہ میچ کے دوران بڑا پُرجوش اور مگن رہتا ہوں۔

ایساکھلاڑی جس سے امید ہو کہ وہ گیند کو روک سکتا تھا اورمس فیلڈ ہو جائے تو غصہ آتا ہے، مگرمیچ اور سیریز کے اختتام پر میں تمام کھلاڑیوں سے واضح کہتا ہوں کہ آن دی فیلڈ اگر میرے رویے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں لیکن ٹیم میں شامل سینئر اور جونیئرز کھلاڑیوں نے کبھی بُرا نہیں منایا،انھیں معلوم ہے کہ میں ان کی بہتری کیلیے ہی کہہ رہا ہوتا ہوں اور ہم سب پاکستان کیلیے کھیل رہے ہیں۔