نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے ثنا میر بطور عام کھلاڑی قومی اسکواڈ میں شامل

نین عابدی، منیبہ، جویریہ اور ماہم ڈراپ، ارم، ڈیانا اور نتالہ کا انتخاب عمل میں آگیا


Sports Reporter October 11, 2017
ریزرو کھلاڑیوں میں انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رامین شمیم کو رکھا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے 14رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف شارجہ میں سیریز کیلیے 14رکنی قومی ویمنزٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، باسط علی کی سربراہی میں کام کرنیوالی عبوری سلیکشن کمیٹی نے کرکٹرز کا انتخاب کیا، بسمہ معروف پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں بھی گرین شرٹس قیادت کریں گی جب کہ سابق کپتان ثنا میرکھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل ہونگی، نین عابدی، منیبہ علی، جویریہ خان اورماہم طارق کو ڈراپ کرکے ارم جاوید، ڈیانابیگ اور نتالیہ پرویزکوشامل کیا گیا ہے۔

منتخب پلیئرز بسمہ معروف (کپتان)، جویریہ ودود(نائب کپتان)، عائشہ ظفر، بی بی ناہیدہ، سدرا امین، ارم جاوید، عالیہ ریاض، سدرا نواز، ثنا میر، ڈیانا بیگ، نتالیہ پرویز، ایمان انور، نشرا سندھو اور سعدیہ یوسف شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں انعم امین، فریحہ محمود، عائشہ ناز اور رامین شمیم کو رکھا گیا ہے۔ عائشہ اشعرکومنیجر کے عہدے سے ہٹا کرقائم مقام جی ایم پی سی بی ویمنز ونگ مقرر کیا گیا تھا، یواے ای میں یہ ذمہ داری عبدالرقیب سنبھالیں گے، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کوچ، شاہد انور بیٹنگ کوچ،ابرار احمد ٹرینر، ثمرہ فاطمہ فزیو تھراپسٹ اور زبیراحمد بطور اینالسٹ اسکواڈکے ہمراہ روانہ ہونگے، پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 31 اکتوبرسے14 نومبر تک 3 ون ڈے اور4 ٹی ٹوئنٹی میچز شارجہ میں کھیلے گی۔