چکوال میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق

بس کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی جس میں 90 سے زائد افراد سوار تھے


ویب ڈیسک November 08, 2017
زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

پنجاب کے ضلع چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پلُ سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جب کہ زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسافر بس کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی جس میں 90 سے زائد افراد سوار تھے، بس میں سوار مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔

مقبول خبریں