کنگ خان پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ

شاہ رخ خان کے گھر کے اطراف بھی پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی


ویب ڈیسک November 06, 2015
شاہ رخ خان کے گھر کے اطراف بھی پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ پر راج کرنے والے کنگ شاہ رخ خان پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے خدش کے پیش نظر ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے قومی ایوارڈز احتجاجاً علامتی طور پر واپس کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد حمکران جماعت بی جے پی اور شیو سینا نے پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا تھا تاہم کنگ خان پر انتہا پسندوں کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جب کہ ان کے گھر کے اطراف بھی پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 سال قبل شاہ رخ خان کی جانب سے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کھیلانے کی حمایت پربھی شیوسینا نے ان کے گھر کے باہر احتجاج کیا تھا جس کے موقع پر سکیوکرٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مقبول خبریں