نواز شریف کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

ویب ڈیسک  پير 8 جنوری 2018
جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے، صاحبزادی نواز شریف، فوٹو: فائل

جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے، صاحبزادی نواز شریف، فوٹو: فائل

 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو پاکستان کا شہری نہیں، جس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے، جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے، نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو، کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔