2.0 ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

ویب ڈیسک  جمعرات 22 نومبر 2018
فلم 2.0 کی 120 کروڑ روپے کی ایڈوانس(پیشگی) بکنگ ہوچکی ہے فوٹوفائل

فلم 2.0 کی 120 کروڑ روپے کی ایڈوانس(پیشگی) بکنگ ہوچکی ہے فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹاررجنی کانت اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم2.0 ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔

سپر اسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم2.0 کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور فلم دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں یہی وجہ ہے کہ ریلیز سے قبل ہی فلم کی 120 کروڑ روپے کی ایڈوانس(پیشگی) بکنگ ہوچکی ہے۔ بالی ووڈ تجزیہ نگار رمیش بالا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے تمل سینما کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم کی ایڈوانس بکنگ  100 کروڑ سے بھی آگے نکل چکی ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم 2.0 ریلیز کے پہلے روز امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے پہلے روز کے بزنس 52 کروڑ کا بھی ریکارڈ توڑ دے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد 2.0 بھی ہیکرز کے نشانے پر

واضح رہے کہ 543 کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم2.0  نا صرف بھارت کہ بلکہ دنیا بھر کی 10 میگا بجٹ فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔ سپراسٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی گزشتہ کسی بھی فلم کا بجٹ اتنا زیادہ نہیں ہے۔

فلم میں اکشے کمار منفی کردار میں دنیا کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرتے نظر آئیں گے جب کہ رجنی کانت فلم میں ڈبل رول اداکررہے ہیں جن میں سے ایک کردار سائنسدان کا اور دوسرا روبوٹ کا ہے جو اسکرین پر دنیا کو بچاتا نظر آئے گا۔ فلم رواں ماہ 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔