سلمان خان بوبی دیول کی آخری امید بن گئے

ویب ڈیسک  اتوار 24 فروری 2019
سلمان خان قبل ازیں فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرکے ان کے کیریئر کو سہارا دے چکے ہیں (فوٹو: فائل)

سلمان خان قبل ازیں فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کرکے ان کے کیریئر کو سہارا دے چکے ہیں (فوٹو: فائل)

 ممبئی: سلمان خان بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے لیے ان کی امید کا آخری سہارا بن گئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں نہ صرف اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے میں بھی سلو میاں ہی سر فہرست سمجھے جاتے ہیں۔ سلمان خان کئی اداکاروں کے ڈوبتے کیریئر کو بچانے کی کوششوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اور اب وہ بوبی دیول کے فلمی کیریئر کو بچانے کے لیے اپنے ساتھ ایک کے بعد ایک فلموں میں شامل کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو شامل کیے جانے کے بعد اب ایک بار پھر انہیں اپنی مشہور سیریز فلم ’دبنگ تھری‘ میں انٹری کروا رہے ہیں جس میں بوبی وہ اہم کردار ادا کریں گے۔ اس حوالے سے سلمان خان کے قریبی ذرائع اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں۔

قبل ازیں سوناکشی نے بھی فلم کے تیسرے سیکوئل کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنا فلمی سفر ’دبنگ‘ سے ہی شروع کیا تھا اس لیے یہ فلم میرے دل کے بہت ہی زیادہ قریب ہے اور اس فلم کا حصہ بننا بھی میرے لیے قابل فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اوراربازخان کے بیٹے کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری

واضح رہے کہ 2010ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ‘ اور 2012ء میں ریلیز ہونے والی ’دبنگ 2‘ میں سلمان خان کے مد مقابل سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کو چار چاند لگانے میں فلم میں شامل راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت ’تیرے مست مست دو نین‘ آج بھی مقبولیت کا حامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔