ملیحہ لودھی کی مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی چیف آف اسٹاف سے ملاقات

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2019
یو این بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے، ملیحہ لودھی فوٹو:ٹوئٹر

یو این بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے، ملیحہ لودھی فوٹو:ٹوئٹر

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردارادا کریں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی عدم دستیابی کے باعث چیف آف اسٹاف ماریہ لوئزا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے پیداشدہ بحران میں کردار ادا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ملیحہ لودھی کی صدر سلامتی کونسل سے ملاقات

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا سیکریٹری جنرل بھارت پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی تھی اور انہیں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی  اور بھارتی اقدامات کے باعث خطے کے امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔