حسن علی کے نکاح سے قبل کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک / میاں اصغر سلیمی  منگل 20 اگست 2019
حسن علی  نے سامعہ کے ساتھ نکاح سے قبل برج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا فوٹوایکسپریس

حسن علی نے سامعہ کے ساتھ نکاح سے قبل برج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا فوٹوایکسپریس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی دلہن کی تصاویر منظر عام پر آ ہی گئیں۔

قومی فاسٹ بولر نے بھارت سے تعلق رکھنے والی  لڑکی سامعہ کے ساتھ نکاح سے قبل برج العرب ہوٹل کے سامنے فوٹو شوٹ کروایا جس میں وہ اپنی ہونے والی شریک حیات کے ساتھ خاصے مسرور نظر آئے۔

ادھرحسن علی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ کر مہندی کی تقریب میں حصہ لیا جس میں شاداب خان کے علاو حسن علی کے اہل خانہ اور قریبی دوست بھی شریک ہوئے۔ دوستوں نے حسن علی کے ہاتھ میں مہندی لگائی اور خوب بھنگڑے ڈالے اور دولہا کے ساتھ سییلفیاں بھی بنائیں۔

بعد ازاں حسن علی اپنے دوستوں کے ساتھ  دبئی کے سپاری ڈیزراٹ گئے جہاں پر بھی سب نے خوب ہلا گلا کیا۔ حسن علی اور سامعہ کا نکاح 20 اگست کودبئی میں ہوگا جبکہ رخصتی اکتوبر میں متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔