سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے،شاہ رخ خان

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 جون 2017
شاہ رخ نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں؛فائل فوٹو

شاہ رخ نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں؛فائل فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی ایک بار پھر اتنی گہری ہوگئی ہے کہ شاہ رخ نے انہیں اپنے بھائی سے بڑھ کر قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ چند سال کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان میں اختلافات اس قدر شدید رہے تھے کہ دونوں آپس میں بات کرنا تو دُور ایک دوسرے کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے۔ تاہم اب وہ وقت گزرچکا ہے اور دونوں اداکار ایک بار پھر نہ صرف آپس میں بہترین دوست ہیں بلکہ ایک دوسرے سے بھائیوں کی طرح بے انتہا محبت بھی کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ کا عید کا دن سلمان کے نام

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ سے جب پو چھا گیا کہ آپ سلمان خان کو اپنا بھائی مانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’سلمان میرے لیے بھائیوں سے بڑھ کر ہے۔‘‘ ان کے جواب نے ثابت کردیا کہ وہ بالی ووڈ کے ہی نہیں دلوں کے بھی بادشاہ ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور شاہ رخ کی ایک پرانی تصویر کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تصویر اتنی زیادہ پسند ہے کہ وہ اسے ہمیشہ اپنے فون میں محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اور شاہ رخ لندن میں ایک ساتھ شو کررہے تھے: ’’وہ بہت یادگار وقت تھا، ہم دونوں نے ایک ساتھ بہت مزے کیے تھے۔ میں اس وقت کو کبھی بھلا نہیں پاؤں گا۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ اور سلمان 16 سال بعد ایک بار پھر ساتھ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم میں سلمان کے ساتھ شاہ رخ خان بھی تقریباً 10 سال بعد مختصر کردارمیں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔