بالی ووڈ میں 38 سال گزارنا آسان کام نہیں، انیل کپور

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جون 2017
یقیناً میں نے کچھ اچھا کیا ہوگا جب ہی  بالی ووڈ میں اتنے لمبے عرصے تک اتنی عزت ملی، انیل کپور فوٹو: فائل

یقیناً میں نے کچھ اچھا کیا ہوگا جب ہی بالی ووڈ میں اتنے لمبے عرصے تک اتنی عزت ملی، انیل کپور فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزشتہ 38 سال سے کام کررہاہوں تاہم اتنا لمبا وقت انڈسٹری میں گزارنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  انیل کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں گزشتہ 38 سال سے کام کررہا ہوں اور اس دوران کئی کردار کیے تاہم اتنے لمبے عرصے تک فلم انڈسٹری میں کام کرنا آسان نہیں، یقیناً میں نے کچھ اچھا کیا ہوگا جب ہی اتنے لمبے عرصے تک مجھے یہاں اتنی عزت ملی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انیل کپورکو مونچھوں کی قربانی پر فلم ’’لمحے‘‘ میں کاسٹ کیا گیا

انیل کپور اپنی نئی مزاحیہ فلم ’’مبارکاں‘‘ میں ارجن کپور، الینا ڈی کروز اور نیہا شرما سمیت سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔