ماہرہ خان کے بیٹے کی نئی تصویرسوشل میڈیا پروائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اگست 2017
ماہرہ خان اور ان کے بیٹےاذلان کی تصویر کو اب تک ہزاروں  افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں؛فوٹوفائل

ماہرہ خان اور ان کے بیٹےاذلان کی تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں؛فوٹوفائل

کراچی:  نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بیٹے کے ساتھ لی گئی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ تصویر میں اذلان  والدہ کی طرح پرکشش اور خوبصورت نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کے ساتھ بالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، ماہرہ نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جسے حاصل کرنے کے لئے اداکاراؤں کو برسوں لگ جاتے ہیں ، اداکارہ ہونے کے ساتھ ماہرہ بہترین ماں بھی ہیں اور اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا

حال ہی میں ماہرہ نے ٹوئٹر پر بیٹے اذلان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بیٹے پہلے کے مقابلے میں زیادہ بڑے اور اپنی والدہ کی طرح پر کشش نظر آرہے ہیں، اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/900328686611726336

ایک صارف نے اذلان کو اپنی والدہ کی کاپی بتاتے ہوئے کہا کہ اذلان بالکل ماہرہ خان جیسے ہیں۔

https://twitter.com/faria1109/status/900329073162846210

واضح رہے کہ ماہرہ خان اپنے بیٹے اذلان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے اور وہ کام کے دورن بھی صرف بیٹے کے متعلق ہی سوچتی رہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔