- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
پریانکا کو18سال کی عمرمیں کس تکلیف سےگزرناپڑاتھا؟
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں اپنے ساتھ پیش آئے ایک تکلیف دہ واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئےکہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں انہیں اس حد تک ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا گیا تھا کہ ان کا صبر جواب دے گیا تھا،تاہم اس واقعے نے ایک نئی پریانکا کو جنم دیا۔
بالی ووڈ فلمیں کہانی، ایکشن، موسیقی اور ہیروئنوں کے بغیر نامکمل ہیں ، بھارتی فلم انڈسٹری میں آج تک کسی نے بھی ایسی فلم بنانے کی کوشش نہیں کی جو ہیروئن کے بغیر ہو، اداکارائیں بالی ووڈ کا اہم اور لازمی جز سمجھی جاتی ہیں اور بیشتر شائقین اداکاراؤں کو دیکھنے کے لیے ہی سینما کا رخ کرتے ہیں ۔ تاہم فلموں کا لازمی جز سمجھی جانے والی ہیروئنوں کو آج بھی بالی ووڈ میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ، ان کے ساتھ نہ صرف صنفی امتیاز برتا جاتا ہے بلکہ انہیں معاوضہ بھی فلم کے ہیرو کے مقابلے میں کم دیاجاتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا،پریانکا
اس صنفی امتیاز کاشکار بالی ووڈ کی تقریباً ہر اداکارہ ہوئی ہے۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے کیر ئیر کی ابتدا میں ہونے والے ایک تکلیف دہ واقعے کا ذکر کیا جس میں ان کے ساتھ واضح طور پر صنفی امتیاز برتا گیا تھا، پریانکا آج بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں تاہم وہ اپنے ساتھ ہوئے اس واقعے کو بھلا نہیں سکی ہیں۔
پریانکا نےایک انٹرویو کےدوران ماضی کے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں 18 سال کی تھی تو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار(پریانکا نے ہدایت کار کانام نہیں بتایا)نے مجھے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر میں کم معاوضے اور ہدایت کار کی شرطوں کے مطابق کام نہیں کروں گی تو وہ مجھے فلم سے نکال کر کسی اور کو یہ فلم دے دیں گے،کیونکہ انٹرٹینمنٹ بزنس میں ہیرو کے مقابلے میں ہیروئن کو تبدیل کرناکوئی بڑی بات نہیں ۔ پریانکا یہ واقعہ شیئر کرتے وقت جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ میں آج تک یہ سب بھلا نہیں سکی ہوں ۔ تاہم اس واقعے نے میری ہمت توڑی نہیں بلکہ مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں خود کواس قابل بناؤں گی کہ کوئی فلمساز مجھے نکالنے کے متعلق سوچے بھی نہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
پریانکا نے اپنا کہا سچ کردکھایا، آج ان کا شمار صرف بالی ووڈ کی ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، پریانکا اس قت ہالی ووڈ کے دو پروجیکٹ ’’اے کڈ لائک جیک‘‘اور ’’از اٹ ان رومینٹک‘‘میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ صنفی امیتازبرتے جانے کے رجحان میں تبدیلی آرہی ہے، ماضی کے برعکس اب بالی ووڈ ہیروئنوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے جس کی مثال دپیکا پڈوکون ہیں جنہیں فلم ’’پدماوتی‘‘میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔