ممکن ہے 2018 میری شادی کا سال بھی ہو، میرا

شوبز رپورٹر  بدھ 27 دسمبر 2017
فلم میری پہچان ہے اوراس کو میں کسی صورت بھی چھو ڑ نہیں سکتی، میرا۔ فوٹو: فائل

فلم میری پہچان ہے اوراس کو میں کسی صورت بھی چھو ڑ نہیں سکتی، میرا۔ فوٹو: فائل

لاہور.:  فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے 2018 میری شادی کا سال ہو۔

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ بعض سازشی عناصر میرے خلاف محاذ کھولے رکھتے ہیں مگر مجھے ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ انھوں نے کہاکہ 2018ء میں بننے والی فلموں میں دوبارہ کام کرتے نظرآؤں گی جب کہ ممکن ہے کہ 2018ء میری شادی کا سال بھی ہو۔

میرا نے کہاکہ میں اس وقت دو ڈرامہ سیریلیز میں اداکاری کررہی ہوں جبکہ مجھے ایک نجی ٹی وی چینل سے بطور میزبان شو کرنے کی پیشکش بھی ہوئی ہے جس پر ابھی تک میں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انھوں نے کہاکہ فلم میری پہچان ہے اوراس کو میں کسی صورت بھی چھو ڑ نہیں سکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔