پشاور:
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر اپنا تعارف نہ کروانے پر پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔
ایکسپریس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر سے آئندہ 3 یوم میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے25 نومبر 2025 کو اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس دورے کے دوران آپ بہتر طریقے سے حالات کے مطابق اقدامات نہیں کرسکے۔
ڈاکٹر سے کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنا تعارف نہیں کرایا اور نہ ہی بریفنگ دی، یہ پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کے انتہائی منافی اقدام ہے لہذا آئندہ 3 روز اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔