ڈیفنس میں آئس منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ڈیلر گرفتار

پولیس کارروائیوں میں2منشیات فروش،4اسٹریٹ کرمنل اور2ڈاکوپکڑے گئے


Staff Reporter April 21, 2018
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موٹرسائیکل،منشیات،گٹکااورمسروقہ سامان برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران ''آئس'' منشیات بیچنے والے مرکزی ملزم سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

سعید آباد پولیس نے دوران گشت سیکٹر 12 کچا روڈ قبرستان کے قریب سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار4 اسٹریٹ کرمنلز سنی، ہیریسن، وقار اور میل جون آصف کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ملزمان عبد الرشید سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی50 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، کلری پولیس نے منشیات فروش محمد اسلم کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔

شریف آباد پولیس نے منشیات فروش خرم کوگرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، اتحاد ٹاؤن پولیس نے 2 ڈاکوؤں رشید اور اویس احمد خان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

درخشاں پولیس نے منشیات فروش حبیب الرحمٰن کو گرفتار کرکے 3 کلو چرس اور کچھ مقدار میں آئس برآمد کرلی ایس ایچ او درخشاں انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم آئس منشیات لوگوں کو سپلائی کرنے والا مرکزی ڈیلر ہے جو گزشتہ 3 سال سے یہ کاروبار کررہا ہے۔

ملزم بلوچستان کے علاقے حب سے منشیات خرید کر ڈی ایچ اے میں مخصوص افراد کو 1500 روپے گرام کے حساب سے سپلائی کرتا تھا ملزم کا منشیات فروشی کے حوالے سے سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، سولجر بازار پولیس نے 2 ملزمان عدنان اور محمود کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں