حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اپريل 2018
جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے، امیرجماعت اسلامی۔  فوٹو : فائل

جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے، امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو : فائل

گجرات: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتیں جب اپنے فرائض پورے نہ کریں تو پھر عدالت سمیت دوسرے اداروں کی مداخلت کی جگہ بن جاتی ہے۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن میں لپٹے لوگ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جارہے ہیں اور دوسری جانب بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی ووٹ اس کو دیتے ہیں جنہیں الیکشن سے قبل گالیاں دیتے نہیں تھکتے، جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے نرغے میں ہے جب کہ حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑی، اگر حکومت اپنے فرائض پورے نہ کرے تو پھر عدالتوں سمیت دیگر اداروں کو مداخلت کی جگہ مل جاتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو حکمرانوں کے چنگل سے باہر لے آئے ہیں اب 2018  کے انتخابات میں جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بجائے ایم ایم اے کا پلیٹ فارم بنائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔