برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر رکھ دیا گیا

چڑیا گھر میں ننھے اونٹ کا جنم اسی دن ہوا جس دن شاہی خاندان میں ایک ننھے شہزادے کا اضافہ ہوا تھا


ویب ڈیسک April 29, 2018
ننھے اونٹ لوئس کو دیکھنے لیے شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کر رہی ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

برطانیہ کے معروف 'بلیک پول زو' میں پیدا ہونے والے ننھے اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام پر 'لوئس' رکھ دیا گیا۔

لنکا شائر میں واقع معروف بلیک پول زو میں نوزائیدہ اونٹ کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا ہے۔ اونٹ کا یہ بچہ اسی دن پیدا ہوا جس دن شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ زو انتظامیہ نے نوزائیدہ اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے کے نام پر لوئس رکھ دیا ہے۔ ننھے اونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد زو کا رخ کر رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ننھے برطانوی شہزادے کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے تمام شہری نہایت خوش ہیں اور اسی دن ہمارے چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اونٹ نے جنم لیا جس سے ہمیں دہری خوشی کا احساس ہوا۔ ننھے اونٹ ' لوئس' کی شرارتوں سے پورا چڑیا گھر محظوظ ہو رہا ہے اور شہریوں کی بڑی تعداد صرف لوئس کو دیکھنے کے لیے زو کا رخ کر رہی ہے اور ننھے اونٹ کی ماں کی دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں