نوازشریف کو فوج لائی تو عمران خان بتائیں انہیں کون لے کر آیا رانا ثنااللہ

فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک May 04, 2018
فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے،رانا ثنااللہ فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج بھی نیب کے کردار کو پوری طرح سے فوکس کرتی ہے اور شک کی نظر سے دیکھتی ہے، زرداری صاحب جو اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے، کس طرح نیب کی مہربانیوں کے حق دار ٹھہرے، سندھ میں کئی وزرا پر نیب کی تحقیقات کے تمام کیسز ختم کر دیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ مظفر ٹپی بھی دیانتدار دار شفاف ڈکلیئر ہو گئے ہیں، پیرمظہرالحق کے خلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے جب کہ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات کی کہانی پوری قوم جانتی ہے جب کہ 2002 کے انتخابات کےحوالے سے نیب کا کردار سب پر واضح ہے، چیئر مین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018 کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو فوج سیاست میں لیکر آئی تھی تو وہ بتائیں کہ انہیں کون سیاست میں لارہا ہے، فوج کا یہ کردار نہیں کہ کسی کو آگے لائے اور کسی کو پیچھے کرے۔

ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بری ہونے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ کہا یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے اور عمران خان ان سب کے سرغنہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں