نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس وزیراعظم کی شرکت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔


ویب ڈیسک May 14, 2018
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منیر ہاؤس پہنچے جہاں میاں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، آصف کرمانی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی ، ممبئی حملوں پر نواز شریف کا بیان مسترد

واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکوانٹرویو میں سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نے کہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیرریاستی عناصرکہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کوقتل کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں