نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا

نواز شریف کے آتے ہی عدالت میں بجلی چلی گئی اور تمام امور ایمرجنسی لائٹس کی مدد سے انجام دیئے جانے لگے


ویب ڈیسک May 16, 2018
بجلی کے بریک ڈاؤن نے اسلام آباد کو بھی متاثر کیا فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کا مین بجلی سپلائی کرنے والے سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کا اثر اسلام آباد پر بھی پڑا اور نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کی وجہ سے ایمرجنسی لائٹس جلا کر نیب ریفرنس کی سماعت کی جانے لگی۔

بجلی بند ہونے کی وجہ سے نواز شریف کو کمرہ عدالت میں اندھیرا ستانے لگا، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے پوچھا کہ اس قدر اندھیرا کیوں ہے۔ جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ آپ کے آتے ہی بجلی چلی گئی ہے۔

مقبول خبریں