نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے ون ڈے میچ میں 490 رنز بناکر تاریخ رقم کردی

سوزی بیٹس نے 151 اور میڈی گرین نے 121رنز اسکور کیے۔


Sports Desk June 09, 2018
سوزی بیٹس نے 151 اور میڈی گرین نے 121رنز اسکور کیے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آئرلینڈ سے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے 4 وکٹ پر 490 رنز بناکر تاریخ رقم کردی۔

گزشتہ روز منعقدہ میچ میں آئرش ٹیم 144 پر ڈھیر ہوکر 346 رنز کی شکست کا شکار ہوئی۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس نے 151 اور میڈی گرین نے 121رنز اسکور کیے، امیلیا کیر81 اور جیس ویٹکن62رنز بناکر میدان بدر ہوئیں، یہ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں مینز اور ویمنز دونوں میں اب تک کا اننگز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ بنا۔

اس سے قبل کیویز نے ہی پاکستان کیخلاف 29 جون 1997 کو کرائسٹ چرچ میں 5 وکٹ پر 455 رنز بنائے تھے لیکن اب انھوں نے اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ بہتر کرلیا، مینز کرکٹ میں ناٹنگھم میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کے 3 وکٹ پر 444رنز کو ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہے۔

مقبول خبریں